تاجکستانی صوبے سُغد کی حکومت کی جانب سے نقیب خان طغرل کا ڈیڑھ سو سالہ جشن منانے کا فیصلہ

صوبۂ سُغد کی حکومت نے [ماوراءالنہری] کلاسیکی شاعر نقیب خان طغرل کے ڈیڑھ سو سالہ جشن کی تجلیل کے لیے اس سے مربوط حکم نامہ صادر کیا ہے۔
دفترِ مطبوعاتِ حکومتِ صوبۂ سغد کی اطلاع کے مطابق، رواں سال کے ماہِ نومبر کی پہلی دہائی میں صوبۂ سغد کی قلمرو میں نقیب خان طغرل کا ڈیڑھ سو سالہ جشن منایا جائے گا۔
منابع کے مطابق، شاعر کے ڈیڑھ سو سالہ جشن کے موقع پر شہرِ خُجند کی ریاستی دانشگاہ میں علمی محفل کے تشکیل دیے جانے اور علمی و تحقیقاتی مقالات کا مجموعہ ‘دیارِ رودکی کا ایک شاعر’ کے نام سے شائع کرنے کا ارادہ ہے۔ اسی طرح شاعر کے جشنِ صد و پنجاہ سالگی کے موقع تک اُن کی آرامگاہ کی مرمت کر دی جائے گی۔
۱۹ مارچ کو دانشمندوں سے ملاقات کے دوران صدر امام علی رحمان نے انجمنِ نویسندگان، وزارتِ معارف و علم، اور اکادمیِ علوم کو پابند کیا تھا کہ وہ "سالِ رواں کے ماہِ اکتوبر میں انیسویں صدی کے اختتام اور بیسویں صدی کے شروعات کی نمایاں ادبی شخصیت نقیب خان طغرل احراری کے ڈیڑھ سو سالہ جشن کی تجلیل کے مقصد سے سرکاری مؤتمر کا انعقاد کر کے نوجوانوں اور جوانوں کے درمیان اس مشہور تاجک ادیب کی تالیفات کی وسیع ترویج کریں۔”
نقیب خان طغرل صاحبِ دیوان کلاسیکی تاجک شاعروں میں سے ہیں، کہ جنہیں اُن کی جائے تولد، ضلعِ فلغر (جس کا موجودہ نام ‘ضلعِ عینی’ ہے) کے گاؤں ‘زاسون’ میں سُرخ فوج نے پُراسرار طریقے سے قتل کر دیا تھا۔ فی زمانہ اس قریۂ مذکور میں شاعر کی آرامگاہ اور نیم پیکرہ مجسمہ موجود ہے۔
نقیب خان نے طفلی اور نوجوانی کے ایام اپنی ولادت گاہ میں گذارے تھے اور بعد ازاں مزید علمی و ادبی کمالات کے حصول کی نیت سے اُنہوں نے سمرقند و بخارا میں تحصیلِ علم کی۔
اسی موقع پر  ضلعِ عینی کے قریے زاسون کے ایک مکتبِ میانہ کو نقیب خان طغرل کی یاد میں اُن کے نام سے موسوم کر دیا گیا ہے۔

ماخذِ خبر: تاج نیوز
تاریخ: ۲ اپریل، ۲۰۱۵ء
مترجم: حسان ضیاء خان

* مؤتمر = کانفرنس

Advertisements


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s