امیر المومنین صدّیقِ اکبر – شاہ نیاز بریلوی (فارسی + اردو ترجمہ)

امیر المومنین صدّیقِ اکبر
امام المسلمین صدّیقِ اکبر
رئیس العاشقین صدّیقِ اکبر
انیس العارفین صدّیقِ اکبر
رفیقِ مصطفیٰ در غارِ تاریک
نبوده غیرِ این صدّیقِ اکبر
نثارِ ماحَضَر بر مصطفیٰ کرد
برایِ کارِ دین صدّیقِ اکبر
ببین اندر کمالاتِ نبوّت
ز اُمّت بهترین صدّیقِ اکبر
نبی را داد حق تسکین به معراج
به آوازِ همین صدّیقِ اکبر
امامِ هر کِه و مِه از صحابه
که شد ای دل جز این صدّیقِ اکبر
به اجماعِ صحابه شد مقرّر
نبی را جانشین صدّیقِ اکبر
نیاز از بهرِ آن مدّاحش آمد
که بوده‌ست اینچنین صدّیقِ اکبر
(شاه نیاز بریلوی)

ترجمہ:
مؤمنوں کے امیر صدّیقِ اکبر ہیں؛ مسلمانوں کے امام صدّیقِ اکبر ہیں۔
عاشقوں کے رئیس صدّیقِ اکبر ہیں؛ عارفوں کے انیس و مونس صدّیقِ اکبر ہیں۔
اِن صدّیقِ اکبر کے بجز تاریک غار کے اندر مصطفیٰ کا رفیق کوئی نہ تھا۔
صدّیقِ اکبر کے پاس جو کچھ بھی حاضر تھا وہ اُنہوں نے کارِ دیں کی خاطر مصطفیٰ پر نثار کر دیا۔
دیکھو کہ صدّیقِ اکبر کمالاتِ نبوّت میں بہترینِ امّت ہیں۔
حق تعالیٰ نے نبی کو معراج میں تسکین اِنہی صدّیقِ اکبر کی آواز میں دی تھی۔
اے دل! اِن صدّیقِ اکبر کے بجز کون شخص صحابہ میں سے ہر ادنیٰ و اعلیٰ کا امام ہوا؟
صدّیقِ اکبر صحابہ کے اجماع سے نبی کے جانشین مقرّر ہوئے۔
‘نیاز’ اِس لیے اُن کا مدّاح بنا کیونکہ صدّیقِ اکبر کی ذات ایسی ہی تھی۔

Advertisements


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s